اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

رمادی پر قبضہ چند دن کی بات

عراقي وزيراعظم حيدرالعبادي نے يقين ظاہر کيا ہے کہ سرکاري دستے چند روز ميں ہي رمادي کو دولت اسلاميہ سے واپس لے ليں گے۔ اُن کے بيان سے ذرا پہلے ہي عراقي فوج کے ايک ترجمان نے امريکي وزيرِ دفاع ايشٹن کارٹر کي اُس نکتہ چيني کو مسترد کر ديا تھا کہ رمادي پر دولت اسلاميہ کے قابض ہونے کا بڑا سبب يہ تھا کہ عراقي فوج ميں شدت پسند گروپ سے لڑنے کا عزم ہي نہيں۔ بي بي سي کے عالمي امور کے ايڈيٹر جان سمپسن کي رپورٹ، پيش کر رہے ہيں کاشف قمر۔