تارکین وطن
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

یورپ: تارکین وطن کی تعداد میں ’ڈرامائی اضافہ‘

اقوام متحدہ نے خبردارکیا ہے کہ جنوبی یورپ میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی تعداد میں ’ڈرامائی اضافہ‘ ہو رہا ہے۔ نئے اعداد وشمار کے مطابق اس سال تقریباً ایک لاکھ تارکین وطن شمالی افریقہ سے بحيرہ روم کے ذریعے یورپ میں داخل ہوئے ہیں۔ متعدد تارکین وطن اٹلی اور یونان کے کیمپوں میں رہ رہے ہیں لیکن ان میں سے بعض شمالی یورپ کو نظر ميں رکھتےہوئے فرانسسی بندرہ گاہ کیلے پہنچ رہے ہیں' اس امید کے ساتھ کہ وہاں سے برطانیہ پہنچ جائیں گے۔ بی بی سی کے نامہ نگار فرگل کین کی رپورٹ۔۔ جاويد سومرو کي زباني