اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

یورپ اور پناہ گزین

بُحیرہ روم کا خطرناک سفر طے کر کےیورپ پہنچنے والے ہزاروں پناہ گزینوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے یورپی یونین کے ممالک ایک معاہدہ طے کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ گزشتہ چھ ماہ میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد یورپی سرزمین پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جن میں سے آدھے سے زیادہ اٹلی پہنچے ہیں۔ لیکن اب اٹلی کے پڑوسی ممالک اپني سرحديں بند کر رہے ہیں اور یہ ہزاروں پناہ گزین نہ آگے بڑھ سکتے ہیں اور نہ پیچھے جا سکتے ہیں۔ لوسی وِلیمسن کی رپورٹ پیش کر رہی ہیں ماہ پارہ صفدر