اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مالیگاؤں کیس میں بی جے پی کی ’گو سلو‘ پالیسی

بھارت میں ایک خصوصی سرکاری وکیل نے الزام لگایا ہے کہ جب سے مرکز میں بی جے پی کی حکومت آئی ہے، قومی تفتیشی ادارے یا این آئی اے کی جانب سے ان پر مالیگاؤں کیس میں ہندو شدت پسندوں کے خلاف مقدمہ کمزور کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ یہ معاملہ سنہ 2008 کا ہے اور اس میں چار مسلمان ہلاک ہوئے تھے جبکہ سبھی چودہ ملزمان ہندو ہیں۔ سہیل حلیم کی رپورٹ