اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’میں سرمایہ کاروں کا مذاق کیوں نہ اڑائوں‘

بھارت میں طنز و مزاح کی دنیا کا ایک نام، سنجے راجورا ہیں جنھیں سٹینڈ اپ کامیڈی میں کاروباری دنیا کو طنز و مزاح کا نشانہ بنانے کے لیے خاص طور سے جانا جاتا ہے۔ سنجے راجورا ، اپنے چھبتے مزاحیہ جملوں کے ساتھ ساتھ، ایک ایکٹیوسٹ کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب وہ کاروباری دنیا کے علاوہ سیاست اور دونوں ملکوں کی قیادت سمیت دوسرے اہم اور سنجیدہ موضوعات پر بھی چوٹ کرتے رہتے ہیں۔ گذشتہ ہفتے ان کی پاکستان آمد پر نامہ نگار نخبت ملک نے ان سے بات کی۔