اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کراچی کی ديواروں سے نفرت کو مٹانے کي کوشش

کراچی میں مختلف گینگز اور سیاسی جماعتوں کے جھگڑوں کا عکس شہر کی دیواروں پر بھی نظر آتا ہے جو کہ سیاسی نعروں اور مذہبی منافرت کے پیغامات سے بھری پڑی ہیں۔

لیکن اب بعض طلبا اور آرٹسٹس، عام شہریوں کے ساتھ مل کر شہر کی دیواروں سے اِن نفرت بھرے پیغامات کو مٹا رہے ہیں اور اُن میں رنگ بھر رہے ہیں۔

بی بی سی کے شاہ زیب جیلانی نے ’میں کراچی‘ نامی اِس مہم کی سربراہ عدیلا سلیمان سے بات کی اور پوچھا کہ اِس مہم کا مقصد کيا ہے؟