اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش‘

انڈيا کے زیرِ انتظام کشمیر ميں پچیس سال سے فوج تعینات ہے اور ’آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ‘ کے نام پر فوج کو وسیع اختیارات بھی حاصل ہیں۔ اِس متنازعہ قانون کی پچیسویں سالگرہ کے موقعہ پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کشمیر میں ناانصافیوں کی روداد پر مشتمل ایک رپورٹ آج دلی میں جاری کي۔ بہت سے کشميريوں کا کہنا ہے کہ ہر لمحہ فوجی کارروائی کی زد میں آنے کا خوف پوری وادی پر طاری ہے۔ سرینگر سے ریاض مسرور کی رپورٹ