اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان ملینیم ڈویلپمینٹ اہداف حاصل نہ کر سکا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج ملینیم ڈویلپمنٹ گولز سے متعلق رپورٹ جاری کریں گے کہ کس طرح دنیا غربت کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہے جس سے بچوں کی اموات میں کمی ہوئی ہے اور مزید بچے سکول جانے لگے ہیں۔ تاہم پاکستان اس سلسلے میں طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ یو این کے مطابق پاکستان میں ہر ایک لاکھ میں سے دو سو چھہتر خواتین ، زچگی کے دوران ہلاک ہوجاتی ہیں۔ آج پاکستان کے دور افتادہ گاؤں دیہاتوں میں حاملہ خواتین کو کیا سہولتیں میسر ہیں؟ جنوبی پنجاب کے ضلعے رحیم یار خان کے ایک گاؤں میں حاملہ خواتین کو درپیش مشکلات کا جائزہ لے رہی ہیں نامہ نگار شمائلہ خان