بچے کی تصویر
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

دل کےامراض ہزاروں بچوں کي جان لے رہے ہیں‘

بي بي سي اردو کي ايک تحقيق ميں يہ بات سامنے آئي ہے کہ پاکستان ميں دل کے مختلف امراض ہر برس ہزاروں بچوں کي جان لے رہے ہیں۔ جس پر حکومت کي بظاہِر کوئی توجہ نظر نہیں آتی۔ ’این ایچ ایس‘ کے حالیہ سروے کے مطابق يہاں برطانیہ میں ہر ايک ہزار میں سے نو بچے دل کے امراض کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں ہر سال چاليس سے پچاس ہزار بچے دل کی بیماری کا شکار ہوتے ہیں اور برقت تشخیص اور موثر علاج نہ ہونے کی وجہ سے اُن میں سے اکثر ہلاک ہو رہے ہیں۔ لاہور سے صبا اعتزاز کی رپورٹ۔