اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

چین کا پاک بھارت تعلقات میں نیا کردار

روس کے شہر اوفا میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائیزیشن میں پاکستان اور بھارت کو مکمل رکن ملک کا درجہ دے دیا گیا اوفا ہی میں دو برسوں کی کشیدگی کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کچھ بہتری کے آثار نظر آئے ۔

بیجنگ میں بھارتی اخبار ’آوٹ لک‘ کے نامہ نگار اور تجزیہ کار سیبل داس گپتا کہتے ہیں کہ اوفا میں نواز شریف اور نریندر مودی کی ملاقات سے یہ لگ رہا ہے کہ بھارت نے پاک بھارت تنازعات میں تیسرے ملک کے کردار کو تسلیم کر لیا ہے۔ بی بی سی کی ماہ پارہ صفدر نے سیبل داس گپتا سے چین کے اس نئے کردار کے بارے میں بات کی۔