اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ایران سےگیس دو سالوں میں شروع ہو سکتی ہے‘

پاکستان کے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے اگر ایران پر سے اقتصادی پابندیاں ہٹ گئیں تو پاکستان کو دو برسوں کے اندر گیس ملنا شروع ہو سکتی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے بی بی سی کے پروگرام سیربین میں بتایا کہ اگر انڈیا نے ایران سے گیس خریدنا چاہی تو اس کے لیے علیحدہ پائپ لائن بچھانے کی ضرورت ہو گی۔