اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’افغان طالبان میں قیادت کے معاملے پر اختلافات‘

تحریکِ طالبان افغانستان میں قیادت کے معاملے پر اختلافات شدید ہو گئے ہیں۔ ملا عمر کے بیٹے نے ملا منصور کو امیر ماننے سے انکار اور گرینڈ شوریٰ بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اس موضوع پر بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں ماہ پارا صفدر نے افغان امور کے ماہر اور سینئیر تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی سے خصوصی بات چیت کی۔