اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پاکستان بھارت مذاکرات سے بہت توقعات ہیں‘

پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے موقعے پر کشمیری رہنماؤں سے ملاقات معمول کی بات ہے، اس لیے اس ملاقات سے کوئی نتیجہ اخذ نہیں کرنا چاہیے۔ اس موضوع پر بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں شفعی نقی جامعی نے پاکستانی سفارت کار مسعود خان سے گفتگو کی۔