اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بھارت میں تعلیم مزید مہنگی ہوگئی

انڈيا میں کئی سالوں سے مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی سے زندگی کا ہر پہلو بری طرح متاثر ہوا ہے۔ مہنگائی کا سب سے زیادہ اثر تعلیم پر پڑا ہے ۔ شہروں میں بیشتر بچے پرائیوٹ سکولوں میں پڑھتے ہیں اور پچھلے کچھ سالوں میں پرائیویٹ سکولوں کی فیس میں پندرہ گنا اضافہ ہوا ہے ۔ ’ایسوسی ایٹڈ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری‘ کے ایک جائزے کے مطابق، تعلیم اور بچوں کی پرورش کے اخراجات اتنے زیادہ ہو چکے ہیں کہ شہروں میں بیشتر والدین اب صرف ایک ہی بچہ پیدا کر رہے ہیں۔ دہلی سے شکیل اختر کی رپورٹ