چین کی سٹاک مارکیٹ میں چند خواتین پریشان کھڑی ہیں
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

چین میں مندی عالمی پریشانی کا سبب

چین میں صنعتی پیداوار گذشتہ چھ سال میں سب سے کم ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔ چین کی سٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے 12 فیصد تک گراوٹ ہوئی، جس سے ایشیا اور یورپ میں، شیئرز کی قیمت اور کرنسی کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

لندن سٹاک ایکسچینج گذشتہ سات ماہ کے مقابلے میں کم ترین سطح پر ہے۔ عالمی معیشت کے بارے میں خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کي وجہ دوسری بڑی معیشت، يعني چين ميں مندي کے رجحان کو قرار ديا جا رہا ہے۔

بي بي سي کے اکنامک ایڈیٹر، روبرٹ پیسٹن کی رپورٹ سنیے، عامر احمد خان سے۔