اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

میڈیکل کی تعلیم اور کوٹہ سسٹم کا قضیہ

پاکستان میں خواتین ڈاکٹروں کا تعليم مکمل کرنے کے بعد پريکٹس نہ کرنا ايک قضيہ بن گيا ہے۔ میڈکل کالجوں میں طالبات کا تناسب سترفيصد ہے لیکن ان میں سے 50 فيصد سے بھی کم ايسي ہيں جو تعلیم سے فارغ ہو کر بحيثيت ڈاکٹر پریکٹس کرتی ہیں۔ مسئلے کے حل کے لیے پاکستان میڈکل اور ڈینٹل کونسل ' ميڈيکل کالجز ميں داخلہ کوٹا سسٹم کے تحت کرنے کي جستجو ميں ہے ۔ جس ميں پچاس فیصد نشستيں لڑکوں کے ليے مختص ہونگي۔ ليکن اس پالسي کے خلاف عدالت ميں دو درخواستيں دائر کي جا چکي ہيں جس کے سبب کوٹہ کا اطلاق في الحال معطل ہے۔ اسلام آباد سے عنبر شمسی کی رپورٹ