اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سنگاپور میں بھارتی بنگلہ دیشی مزدوروں کی کرکٹ لیگ

سنگا پور لاکھوں غیر ملکی مزدوروں کا گھر ہے۔ یہ مزدور دن بھر کام کر کے بعد ہر ماہ ہزار ڈالر سے بھی کم رقم کما پاتے ہیں اور اس میں سے زیادہ تر رقم وہ گھر بھیج دیتے ہیں۔ان میں سے زیادہ تر کا تعلق بھارت اور بنگلہ دیش سے ہے جہاں کے عوام کرکٹ کے دیوانے ہیں۔ یہ مزدور چھٹی کے دن کرکٹ کھیلتے ہیں اور انہوں نے اپنی کرکٹ لیگ بنا لی ہے۔ بی بی سی نے ایسی ہی ایک ٹیم کے کپتان پپن چندرداس سے بات کی جو بنگلہ دیشی مزدور ہیں۔