اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’چھاپے مارنے والوں کو کچھ پتہ ہی نہیں‘

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایک خاتون افسر عائشہ ممتاز نے آج کل لاہور کے ریستورانٹس میں تہلکہ مچا رکھا ہے- ریستورانوں ميں خوراک کے معيار اور صفائي ستھرائي کو يقيني بنانے کے ليے آئے روز وہ کہيں نے کہيں چھاپے کے ليے تيار رہتي ہيں- وہ اب تک سات ہزار چھاپوں میں پانچ سو سے زيادہ ریستوران سیل اور درجنوں افراد کو گرفتار کر چکی ہیں۔ کیا یہ حکمت عملی ناقِص خوراک سے عوام کی جان چھڑا سکتی ہے؟ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ریستورانوں میں ناقِص خوراک کے خلاف 'کریک ڈائون' کو لاہور ریستوان ایسوسی ایشن نے غیر ضروری قرار ديا ہے۔ نامہ نگار صبا اعتزاز نے ریستوان ایسوسی ایشن کے سربراہ کامران شیخ سے پوچھا کہ اگر حِفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کروايا جا رہا ہے تو اُن کو اِس مہم سے مسئلہ کیا ہے؟