اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

1965 کی جنگ پر ابھی تک لے دے کیوں؟

بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں بھارت اور پاکستان کے درمیان 1965 کی جنگ پر بی بی سی اردو کے ثقلین امام نے عسکری ماہرین کے ایک گروپ سے گفتگو کی اور جاننا چاہا کہ جنگ کو پچاس سال گزر چکے ہیں لیکن دونوں ممالک میں آج بھی اس موضوع پر اتنی لے دے کیوں ہوتی ہے۔

شرکائے گفتگو میں جموں میں کشمیر ٹائمز کی مدیر انورادھا بھسین، اسلام آباد میں سول ملٹری تعلقات کے تجزیہ نگار اور مصنف ڈاکٹر اعجاز حسین، دہلی میں انڈین ایکسپریس کے معاون مدیر سوشانت سنگھ، امریکہ کے شہر بوسٹن سے سینیئر صحافی بینا سرور اور بی بی سی کے سابق سینیئر صحافی راشد اشرف شامل تھے۔