اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’فلمساز کی ترجیح فن ہوتی ہے، سرحد نہیں‘

پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے اداکاروں کو کسی سياسي مہم کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ انڈين فلم 'فينٹم' پر پاکستان ميں پابندي اور مختلف فلموں پر پيدا ہونے والے تنازعے کے تناظر ميں بی بی سی کے نامہ نگار ریاض سہیل سے اُنہوں نے کراچی میں خصوصی بات چیت کی۔ ریاض سہیل نے اُن سے پہلا سوال یہ کیا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، ليکن کیا دونوں ملکوں میں سرحدی کشیدگی سے یہ سرحد بھي بند ہو جاتی ہے؟