اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’سری لنکا جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات کرے‘

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ تامل ٹائیگرز کے خلاف سری لنکن حکومت کی جنگ میں فریقین بڑے پیمانے پر جنگی جرائم میں ملوث رہے۔ آج جاری ہونے والی رپورٹ میں اقوام متحدہ نے جنگی جرائم میں ملوث افراد کو سزا دینے کے لیے انٹرنیشنل ججز کی زیرِ نگرانی خصوصی عدالت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس جنگ میں چالیس ہزار عام تامل شہري ہلاک ہوئے تھے۔ دہلی سے سنجوئے ماجومدار کی رپورٹ پيش کر رہے ہيں عادل شاہ زیب