اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ووکس ویگن کی چوری پکڑی گئی

یورپ میں کاریں بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ووکس ویگن کو شدید بحران کا سامنا ہے۔ ماحول کو تحفظ فراہم کرنے والی ایجنسی نے ووکس ویگن کی ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں میں ایسے سافٹ ویئر کا پتہ لگایا ہے جو کہ گاڑی کے دھویں کو ناپنے کے ٹیسٹ کو فریب دے رہا تھا۔ جرمنی میں حکام اب اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کیا ووکس ویگن نے یورپ میں بھی اپنے صارفین کو دھوکہ دیا ہے؟ جیمز کُک کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں عادل شاہ زیب