اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ہنزہ کی خواتین کا ’ کھابسی کیفے‘

پاکستان کی دلکش وادی ہنزہ میں ایک ایسا کیفے ہے جسے خواتین نے بنایا ہے اور اسے خواتین ہی چلاتی ہیں۔ شیف سے لے کر ویٹر تک سب خواتین ہیں مگر گاہکوں کا خواتین ہونا لازمی نہیں۔ اس لحاظ سے پاکستان میں شاید یہ اپنی نوعیت کا واحد کیفے ہے جو لگ بھگ ہزار سال پرانے التِت قلعے کے قدیم باغ میں واقع ہے۔ ہمارے ساتھی احمد رضا پچھلے دنوں ہنزہ گئے اور اس کیفے میں وقت گزارا۔ سنیے ان کی رپورٹ جو موسیقی سے شروع ہوتی ہے۔