اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پاکستان دہشتگردوں کے خلاف ایک ہی پالیسی اپنائے‘

افغان صدر اشرف غنی کو اقتدار سنبھالے کل يعني منگل کو ایک برس پورا ہو رہا ہے، لیکن امن وامان کی مخدوش صورتحال اور طالبان کے بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث صدر غنی کی حکومت مشکلات کا شکار ہے۔ بی بی سی کے ایمل پسرلے کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں افغان صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد چاہے پاکستان میں ہوں یا افغانستان ميں، اُن کے خلاف پاکستان کو ایک ہی پالیسی اختیار کرنی چاہیے۔