اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

دنیا کی ایک خطرناک سرحد

چار ہزار کلو میٹر لمبی انڈيا بنگلہ دیش سرحد کئی ریاستوں اور گھنی آبادیوں کے درمیان سے نکلتی ہے۔ دونوں ممالک کے درميان امن ہونے کے باوجود اِس سرحد کو دنیا کی خطرناک سرحدوں میں تصور کیا جاتا ہے۔ حقوقِ انسانی کی تنظیموں کے مطابق اِس سرحد پر انڈين بارڈر سیکیورٹی فورس‎ یعنی 'بی ایس ایف' کے ہاتھوں اوسطاً ہر برس سو سے زیادہ سویلین مارے جاتے ہيں۔ ہمارے نامہ نگار شکیل اختر نے انڈيا بنگلہ دیش سرحدی علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد یہ رپورٹ بھیجی۔