اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

زلزلے کے ڈبے میں بند یادیں دس سال بعد کُھل گئیں

پاکستان میں دس سال پہلے آنے والے زلزلے کے بعد برطانیہ اور دیگر ملکوں کے لوگ بھی اپنے عزیز و اقارب کی مدد کے لیے پاکستان پہنچے۔ اِن میں سے ایک برطانیہ کے شہر رادرہم کی شبنم شفیع بھی تھیں جن کے چالیس قریبی رشتہ دار زلزلے میں ہلاک ہوئے۔

انھوں نے وہاں جا کر وادی وادی پھر کر ایسے متاثرہ دیہات کی نشاندہی کی جو کاغذی نقشوں پر موجود نہیں تھے تاکہ امدادی ٹیمیں اُن گمنام آبادیوں تک خوراک پہنچائیں۔

اُسی دوران اُن کی ملاقات بی بی سی کے ایشین نیٹ ورک کی شبنم محمود سے بھی ہوئی۔ آج دس سال بعد دونوں شبنم برطانیہ میں مِل بیٹھیں اور یادوں سے بھرا ہوا ایک ڈبہ کھولا۔ سنیے کہ اُس ڈبے میں کیا ہے۔