اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پنجاب میں مندروں پر حملے اور قبضے

ایک تازہ امریکی رپورٹ میں بھارت اور پاکستان پر اقلیتوں کو مناسب حقوق اور تحفظ فراہم نہ کرنے پر تنقید کی گئی ہے۔ بھارت میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد پاکستان میں متعدد قدیم مندروں کو نقصان پہنچایا گیا۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں چھ لاکھ سے زیادہ ہندؤ آباد ہیں جن کے لیے اب صرف اکا دکا مرکزی عبادت گاہیں باقی بچی ہیں۔ کئی مندروں کی مذہبی عبادت گاہ کے طور پر شناخت بھی ختم ہوکر رہ گئی ہے۔ صبا اعتزاز کی رپورٹ۔