’وکی کو زمین سے محبت ہے‘

وکی کو زمین سے محبت ہے کا ٹرینڈ دیکھ کر آپ پریشان ہوتے ہیں اور خود سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ واقعی پاکستانی ٹوئٹر ہے اور کیا یہ وکی کسی سیاسی جماعت کا کارکن تو نہیں؟

مگر پاکستان میں سیاسی اور تنقیدی ٹرینڈز کی بھرمار میں زمین اور اس کی خوبصورتی سے محبت کرنے والوں کا ٹرینڈ ایک خوش آئند بات ہے۔

پاکستان میں شکریہ نواز شریف جو کہ یقیناً شکریہ راحیل شریف سے انسپائر ہو کر بنایا گیا ہے مگر اسے چلانے والے لوگ مختلف ہیں صفِ اول کا ٹرینڈ ہے۔

یہ ٹرینڈ اشارہ کرتا ہے ویب سائٹ وکی پیڈیا کی جانب سے ’وکی کو زمین سے محبت ہے‘ کے عنوان سے منعقد کیے گئے تصویری مقابلے کا جس کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے اور اس میں اول آنے والی تصویر پاکستانی فوٹوف گرافر زعیم صدیق کی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Zaeem Siddiq

اس مقابلے میں دنیا کے 26 ممالک سے فوٹوگرافروں نے اپنی تصاویر بھجوائیں جن میں سے سکردو کی لوئر کچورا جھیل کی تصویر بنانے والے زعیم صدیق کو پہلا انعام یعنی اگلے سال اٹلی میں ہونے والی وکی مینیا کی کانفرنس میں شرکت کے لیے وظیفہ دیا جائے گا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Jorge Nelson Alves

دوسرے نمبر پر آنے والی تصویر پرتگال سے یورگ نیلسن ایلویس کی ہے جنہوں نے میڈیرا کے جزیرے پر واقع لورل کے جنگلات کی تصویر بنائی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Bernd Thaller

تسیرے نمبر پر آنے والی تصویر آسٹریا کے برنڈ تھیلر کی ہے جنہوں نے کارتھینیا آسٹریا کے ایک نیشنل پارک میں ایک الپائن آیبیکس کی تصویر بنائی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ H Knoke

چوتھے نمبر پر آنے والی تصویر ایچ کونک کی بنائی ہوئے ہے جنہیں نے ایک مکڑی کو اس لمحے اپنے تصویر میں قید کیا جب وہ تازہ تازہ ایک مکھی کا شکار کر رہی تھی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Mohamed El Golli

پانچیویں نمبر پر آنے والی یورپین بی ایٹر پرندے کی تصویر محمد الغولی نے تیونس کے اشکول نیشنل پارک میں بنائی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Vitaliy Bashkatov

چھٹے نمبر پر آنے والی یہ تصویر یوکرائن سے ویٹالی بشکاتوو نے کارپیتھیئن بائیو سفئیر میں واقع پائن کے جنگلات کی بنائی۔

تصویر کے کاپی رائٹ GeKo15

ساتویوں نمبر پر آنے والی یہ تصویر گیکو نے بنائی جس میں آپ کارنتھیا کے نیچر ریزرو کو دیکھ سکتے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Didier Devze

آٹھویں نمبر پر آنے والی یہ تصویر فرانس سے دیدئیر دیویزی نے بھجوائی جس میں آپ پروینس ایلپس کوٹ ڈی زور کے نیشنل پارک کو دیکھ سکتے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Caio Vilela

نویں نمبر پر آنے والی تصویر چاؤ ویلیلا نے بھجوائی جس میں بونیتو کی غاروں میں لائم سٹون کی تصویر کشی کی گئی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Lukasz migasiewicz

پولینڈ سے لوکاژ سمیگازوچ کی یہ تصویر دسویں نمبر پر آئی۔

اسی بارے میں