اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

شیوسینا کا کرکٹ پر ایک اور حملہ

ممبئی میں انڈين کرکٹ بورڈ کے صدر دفتر پر ہندو قوم پرست جماعت شِیو سینا نے آج حملہ کیا۔ شیو سینا نے یہ حملہ اُس وقت کیا جب کرکٹ کے روابط بحال کرنے کے معاملے پر پاکستاني اور انڈين کرکٹ بورڈز کے سربراہوں کی ملاقات ہونے والی تھی۔ شیو سینا پاکستان سے کسی بھي طرح کے ثقافتی یا کھيلوں کے تعلقات قائم کرنے کے خلاف ہے۔ پاکستاني کرکٹ بورڈ کے چيرمين شہریار خان اب انڈين کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں سے کل دلی میں ملاقات کریں گے۔ دلی سے شکیل اختر کی رپورٹ۔