اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

دسہرے کے موقع پر رامائن اردو میں

رامائن، رام اور سیتا کی ہزاروں سال پرانی کہانی ہے جسے ہندو مذہب میں انتہائی مقدس مقام حاصل ہے۔ اصل کہانی سنسکرت میں لکھی گئی تھی۔ ہر سال دشہرے کے موقع پر جگہ جگہ رامائن کو ایک ڈرامے کی شکل میں سٹیج پر پیش کیا جاتا ہے۔ لیکن دلی کے قریب فریدآباد میں ایک رامائن ایسی بھی ہے جہاں آپ کو مشکل ہندی یا سنسکرت کے بجائے لختِ جگر اور سنگ دل جیسے الفاظ سننے کو ملیں گے۔ رامائن کی یہ اردو سکرپٹ تقسیم کے وقت پاکستانی پنجاب سے شمالی ہندوستان پہنچی تھی۔ ہریانہ کے شہر فرید آباد سے نامہ نگار سہیل حلیم