اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

زلزے سے لوئر دیر میں 250 سکول متاثر

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں 26 اکتوبر کو آنے والے زلزلے کے سبب تعلیمی اداروں کو بھي شدید نقصان پہنچا ہے۔ صوبے کے ضلع لوئر دیر میں محکمہ تعلیم کے بقول ڈھائی سو سے زيادہ سکول متاثر ہوئے ہیں جن میں سے ایک درجن مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ دیگر سکولوں کو جزوی طورپر نقصان پہنچا ہے۔ زد ميں آنے والے ان تعلیمی اداروں میں 76 سکول طالبات کے بھی ہیں۔ لوئیردیر سے رفعت اللہ اورکزئی کی رپوٹ۔