اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بھارت میں عدم برداشت کے خلاف مہم

بھارت کا سیاسی منظرنامہ تیزی سے بدل رہا ہے۔ معاشرہ دو خیموں میں تقسیم نظر آتا ہے، ایک طرف وہ لوگ ہیں جن کا الزام ہے کہ ملک میں عدم رواداری کا ماحوں بڑھتا رہا ہے، دوسری طرف وہ ہيں جوہر ہر قدم پر برسر اقتدار بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ہیں۔ احتجاج کرنے والوں میں اس وقت سب سے بلند آواز مصنفین، فلم سازوں اور مورخین کی ہے جن کا دعویٰ ہے کہ موجودہ ماحول میں وہ گھٹن محسوس کر رہے ہیں۔ اور وہ بڑی تعداد میں اپنے اعزازات لوٹا رہے ہیں۔