اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ایتھوپیا میں قحط سالی کی وجہ سے خوراک کا بحران

اقوامِ متحدہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اگلے سال ایتھوپیا میں شدید قحط کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ لوگ خوراک کی قلت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ بارش میں کمی ہے جس کے باعث کئی علاقوں میں نوے فیصد تک فصل کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔ ایتھوپیا کی حکومت نے بحران سے نمٹنے کے لیے بیس کروڑ ڈالر مختص کیے ہیں لیکن اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اس سے تین گنا زیادہ رقم کی ضرورت ہے۔ ’کلائيو مائري‘ کي رپورٹ پيش کر رہے ہيں عارف شميم۔