اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’سیاسی بیان دینے پر فوجی سربراہ برطرف ہو سکتا ہے‘

پاکستانی فوج کی جانب سے گذشتہ روز کور کمانڈرز کانفرنس کے بعد جاری کیے جانے والے بیان میں سویلین حکومت اور اداروں کی کارکردگی کی بات آج ملک بھر میں بحث کا موضوع بنی رہی۔

گذشتہ دنوں برطانوی فوج کے سربراہ جنرل نکولس ہوٹن نے ایک بیان دیا تھا جس کے بعد حزب اختلاف کے سربراہ جریمی کوربن نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور حکومت سے ان کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا۔

بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں عمر آفریدی نے لندن میں آئینی امور اور قانون کے ماہر اور پاکستان اور برطانیہ کے قوانین کے تقابلی جائزے پر عبور رکھنے والے صبغت اللہ قادری سے پوچھا کہ جنرل ہوٹن اور جریمی کوربن کی باہمی چپقلش کی نوعیت برطانوی آئین کی روح سے کیا ہے؟ کیونکہ جنرل ہوٹن نے تو محض قومی سلامتی کے بارے میں اپنی رائے ظاہر کی تھی۔ سنیے ان کی گفتگو۔