اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

فرانس: مشتبہ شدت پسندوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری

فرانس میں گذشتہ جمعے کو ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث شدت پسندوں کی گرفتاری کے لیے شہر کے مضافات میں ایک بڑے آپریشن کے دوران، فرانسیسی سکیورٹی فورسز اور مشتبہ شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ’سان ڈیني‘ میں واقع ایک فلیٹ پر چھاپے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں ایک خاتون سمیت دو مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون خودکش بمبار تھي جس نے خود کو اڑا دیا۔ اطلاعات کے مطابق اِس کارروائی کا ہدف مبینہ طور پر پیرس حملوں کا ماسٹرمائنڈ بیلجیئن شہری عبدالحمید اباعود تھا۔ جمعے کو پیرس میں ہونے والے مختلف دہشت گرد حملوں میں 129 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تفصیل کے ساتھ عادل شاہ زیب