اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مالی: سکیورٹی فورسز کی مغویوں کو رہا کروانے کی کوشش جاری

مالی کے دارالحکومت باماکو کے ریڈیسن بلو ہوٹل ميں سپیشل فورسز کي کارروائي جاري ہے جہاں حملہ آوروں نے 170 افراد کو یرغمال بنایا تھا۔ مالی کے سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ 80 افراد کو چھڑا لیا گیا ہے اور اب تک کي اطلاعات کے مطابق کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے ہيں۔ باماکو کا يہ ہوٹل غير ملکي ائیر لائنز کے عملوں اور سفارت کاروں میں خاصا مقبول ہے اور وہاں پھنسے ہوئے افراد میں غير ملکيوں کي خاصي تعداد بتائي جا رہي ہے۔ تفصيل کے ساتھ عادل شاہ زيب