اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مغربی یورپ کی پہلی خاتون خود کش بمبار

پیرس میں دہشت گرد حملوں کے ٹھیک ایک ہفتے بعد آج بیلجیئم کے شہر برسلز میں یورپی یونین کے تمام وزرائے داخلہ کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہو رہا ہے جس میں یورپ کی سرحدوں کو محفوظ بنانے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں سکیورٹی امور کے دیگر معاملات کے علاوہ فرانس کے شینجن ویزا کے نظام پر پیدا ہونے والے حالیہ تحفظات پر بات کی جائے گی۔ فرانسیسی حکام کا اصرار ہے کہ ای یو کا پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کی جانچ پڑتال بھی غیر ملکی شہریوں کی طرح سخت ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق اس سے نام نہاد دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کی شناخت کرنا زیادہ آسان ہو گا۔ ادھر بدھ کو پیرس میں پولیس چھاپے کی نئی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں پیرس حملوں کے سرغنہ عبدل حمید آباؤد اور ان کی رشتہ دار سمجھے جانے والی ایک خاتون کی موت واقع ہوئی تھی۔ زیاد ظفر کی رپورٹ