اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ٹیکسٹائل کی صنعت کو درپیش مشکلات

اقتصادی ترقی کے حکومتی دعوے اپنی جگہ پاکستان میں ٹیکسٹائل کی گرتی ہوئی صنعت کچھ اور ہی داستان بیان کررہی ہے۔ پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ سہ ماہی میں ملک کی ٹیکسٹائل برآمدات میں بارہ فیصد کمی واقعے ہوئی ہے۔ یورپی منڈیوں تک رسائی کے لیے دی گئی مراعات کے باوجود آخر کیا وجہ ہے کہ یہ صنعت بحران کا شکار ہے اور خطے کے دوسرے ملکوں کے برعکس پاکستان کی برآمدات مسلسل کمی کا شکار ہورہی ہیں؟ یہ جاننے کی کوششں کی ہے نامہ نگار شمائلہ جعفری نے اپنی اس رپورٹ میں۔