اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ان چاہی بیٹیوں کا نام ’نکوشا‘

مہاراشٹرا کا شمار ويسے تو انڈيا کی امیر ریاستوں میں ہوتا ہے لیکن وہاں بھی مجموعي طور پر لڑکوں کو لڑکیوں پر ترجیح دی جاتی ہے۔ اور اگر دوسری بیٹی پیدا ہو تو کچھ خاندانوں میں اُس کا نام نکوشا رکھ دیا جاتا ہے یعنی جس کی خواہش نہ ہو۔ لوگوں کے رویوں کو بدلنے کی کوشش میں مقامی حکومت نے لڑکیوں کے نام بدلنے کی تقریب کا انعقاد کیا۔ آئيے کچھ ايسي لڑکيوں سے ملتے ہيں جنہیں اب اُن کي پسند کے نام ديے گئے ہیں۔