اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کے ساحلی علاقے بھی متاثر

عالمی سطح پر ماحولياتي تغیُر سے پاکستان کے بھی کئي ساحلي علاقے متاثر ہو رہے ہيں۔ صوبۂ سندھ کے ضلعے ٹھٹہ کے علاقے کيٹي بندر اور اُس کے آس پاس، سمندري پاني قابلِ کاشت زمينوں کو نگلتا جا رہا ہے اور زیرِ زمین بھی سمندری پانی کے دباؤ کی وجہ سے میٹھا پانی کھارا ہو گیا ہے۔ اِس صورتحال میں وہاں انسانی آبادی اور چرند پرند کا رہنا دشوار ہوتا جا رہا ہے۔ کيٹي بندر، ٹھٹہ سے رياض سہيل کي رپورٹ۔