اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

لاہور میں پرفارم کرنا خوش قسمتی ہے: شرمستھا چیٹرجی

ایک پاکستانی میوزک بینڈ میں جس کی مرکزی آواز ایک ہندوستانی کی ہے، ملکی سرحدوں کی اہمیت کم ہو جاتی ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں پر پاکستانی گلوکاروں کے کانسرٹ ملتوی ہو رہے ہیں، میکال حسن بینڈ نے ’خیال فیسٹیول‘ کے سٹیج سے لاہور میں شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔

میکال حسن بینڈ کی موسیقی دراصل ویسٹرن جیز، روک میوزک اور برصغیر کی کلاسیکی موسیقی کا ملاپ ہے۔

سنیئے میکال حسن اور شرمستھا چیٹرجی کے ساتھ بی بی سی اردو کی فی فی ہارون کی ایک گفتگو۔