اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

قبائلی علاقوں کے آئینی اور قانونی حقوق کا مطالبہ

پاکستان میں وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں کے عوام ملک کے بننے سے آج تک قانونی اور آئینی حقوق سے محروم رہے ہیں لیکن اب ان کو یہ حق دینے کے مطالبوں میں تیزی آ گئی ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا اور جس کے بعد حکومت نے ان علاقوں میں آئینی اور قانونی اصلاحات تجویز کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنا دی تھی۔ یہ کمیٹی کیا روائیتی کمیٹیوں سے مختلف ثابت ہو سکے گی۔ پشاور سے رفعت اللہ اورکزئی کی رپورٹ۔