اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سولہ دسمبر کا غم

پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے کو آج بدھ کو ایک سال مکمل ہوا۔ بچوں کے خلاف تشدد کے اِس بدترین واقعے کی یاد میں مرکزی تقریب اُسي سکول میں منعقد ہوئی۔ اِس حملے کے بعد جہاں ہلاک اور زخمی ہونے والے بچوں اور اُن کے والدین کی زندگی تبديل ہو گئي، وہيں حکومتی سطح پر بھی اہم پالیسیاں مُرتب کی گئیں۔ آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد پچھلا ایک سال کیسے گزرا اور کون سے سوال آج تک جواب طلب ہيں، ہمارے ساتھی عزیزاللہ خان نے اُن پر ایک نظر ڈالی ہے۔