اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بشارالاسد کے معاملے میں روس کو برتری حاصل ہے‘

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل شام میں یونیٹی گورنمنٹ یا مخلوط حکومت بنانے پر متفق ہوگئی ہے۔ مگر مذکورہ قرارداد موجود صدر بشارالاسد کے مستقبل کے بارے میں خاموش ہے۔

بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں ہمارے ساتھی عمر آفریدی نے واشنگٹن میں امریکی محکمۂ دفاع کے سابق مشاورتکار ڈاکٹر احسان احراری سے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ آیا شام کے متحارب گروہوں کے لیے یہ قرارداد قابل قبول ہوگی؟