اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ایکشن پلان کے تحت کون سا دہشتگرد گرفتار کیا ہے‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی پالسیاں ’عوام دشمن‘ ہیں اور قومی ایکشن پلان کو ’سیاسی انتقام‘ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اتوار کو گڑھی خدا بخش میں سابق وزیر اعظم اور اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی آٹھویں برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت کو ’سندھ کے عوام کے معاشی قتل کی اجازت نہیں دیں گے۔‘