رمادی
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’اگلا ہدف موصل ہے‘

عراقي شہر رمادی کو دولتِ اسلاميہ سے آزاد کرانے کے بعد عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے اِس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ برس ميں ملک سے دولت اسلامیہ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ رمادی کے بعد اب فوج کا اگلا ہدف موصل کو دولت اسلامیہ کے چُنگل سے آزاد کرنا ہے۔ رمادي شہر سات مہينوں سے دولت اسلامیہ کے قبصے ميں تھا۔ عراقی حکومت نے اسے ایک تاریخی کامیابی قرار دیا ہے ليکن اِس کامیابی کو حاصل کرنے کے لیے خود رمادی شہر نے کیا قربانیاں دی ہیں۔ نامہ نگار ٹامس فیسی کي رپورٹ پيش کر رہے ہيں جاوید سومرو۔