اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

یورپ: نئے سال کا جشن تو ہو گا لیکن خوف کے سائے میں

یورپ میں ممکنہ دہشت گردی کے خدشات سال نو کی تقاریب پر اثر انداز ہیں۔ برسلز میں چھ مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کر ليا گيا ہے اور سال نوکی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پیرس میں شانزے لیزے پر ہونے والی روایتی آتش بازی بھي اس سال نہیں ہو گی۔ ترکی، سپین، جرمنی اور برطانیہ میں بھی سال نو کی تقاریب میں دہشت گرد حملوں کے خطرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور عوام کو انتہائی چوکنا رہنے کی ہدايت۔ تفصیل کے ساتھ عادل شاہ زیب