اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کراچی کے لیے 2015 کیسا رہا؟

کراچی میں رواں سال 1776 افراد ہلاک ہوئے جن میں 55 فیصد عام شہری تھے، پولیس اور رینجرز سے مقابلوں میں 696 مشتبہ ملزمان ہلاک ہوئے، انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ماورائے عدالت قتل میں اضافہ ہوا ہے۔ سندھ حکومت رینجرز پر پہلے ہی اختیارات سے تجاوز کا الزام عائد کرچکی ہے، جس کے بعد یہ اختیارات مشروط کیے گئے لیکن وفاقی حکومت سے مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے ہیں۔ کراچی سے ریاض سہیل کی رپورٹ۔