اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’میں سوچتی بھی دل سے ہوں‘

ماہرہ خان اب پاکستان میں صف اوّل کی اداکارہ سمجھی جاتی ہیں۔ سنہ 2016 کے پہلے دن ان کی نئی فلم ’ہو من جہاں‘ نمائش کے لیے پیش کی گئی۔

کچھ دنوں پہلے ہماری ساتھی فی فی ہارون نے ماہرہ خان سے ایک طویل گفتگو کی جس میں ماہرہ خان نے پاکستانی فلمی صنعت، اپنے کیریئر سمیت کئی موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس گفتتگو کا پہلا حصہ آپ نے گزشتہ ہفتے سنا۔

ماہرہ خان کے ساتھ خصوصی گفتگو کے اس دوسرے حصے میں انھوں نے بتایا کہ انھیں شاعری سے اتنا لگاؤ کیوں ہے اور یہ کہ وہ معاشرتی حوالے سے فلم اور ٹی وی کے کردار کو کس نظر سے دیکھتی ہیں۔