کامیڈی گروپ
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

دہشت گردي کا مذاق بنانے والے مسلمان ’کميڈين‘

کہتے ہیں کہ سب سے مشکل ہوتا ہے خود پر ہنسنا۔ اور ایسا کر کے ہی آپ کے لیے دوسرے کو ناراض کیے بغیر اُن کا مذاق اڑانا آسان ہو جاتا ہے۔ امریکہ کے مشہور سٹینڈ اپ کامیڈی گروپ ’اللہ میڈ می فنی‘ کی خاص بات بھی یہی ہے کہ وہ مسلمان ہونے کے باوجود مثبت انداز ميں مسلمانوں کا مذاق اڑاتے ہیں۔ اس گروپ کے تینوں کامیڈین برائنٹ موس، محمد عمر اور اظہر عثمان بی بی سی کے دفتر آئے۔ اور چونکہ اردو صرف اظہر عثمان بول سکتے تھے، تو ہمارے ساتھی شفیع نقی جامعی نے اُن سے بات کی اور سب سے پہلے یہی پوچھا کہ کامیڈین بننے کا خیال کیسے آیا۔